سپریم کورٹ نے میموکیس کی سماعت کے لیے بارہ نومبرکی تاریخ مقررکرتے ہوئے مقدمے کے تمام فریقین کو نوٹسزجاری کردیے۔

Oct 23, 2012 | 13:23

 سپریم کورٹ میں میمو گیٹ سکینڈل کی سماعت کی تاریخ میں ایک بار پھر تبدیلی کردی گئی ہے۔ اب کیس کی سماعت بارہ نومبر کو چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی  میں سپریم کورٹ کا نورکنی لارجر بینچ کرے گا۔ سماعت کے حوالے سے مقدمے کے بیس سے زائدفریقین کو نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔ عدالت عظمیٰ کی جانب سے کیس کی سماعت کیلئے پہلے بائیس اکتوبر اور بعد میں پانچ نومبر کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔ اسامہ بن لادن کے خلاف گزشتہ برس امریکی  آپریشن کے بعد امریکا میں پاکستان سے متعلق میمورنڈم لکھے جانے کا انکشاف، منصور اعجاز نے کیا تھا، اِس پر سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر ہوئیں ، میمو کیس کی سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں نو رکنی لارجر بنچ میں ہوتی رہی ہے، اس میں عدالتی حکم پر اعلی عدالتی کمیشن قائم ہوا تھا جس نے رپورٹ میں میمو کو حقیقت قرار دیتے ہوئے اس کو لکھوانے کی ذمہ داری سابق سفیر حسین حقانی پر عائد کی تھی ، حسین حقانی کی وکیل عاصمہ جہانگیر نے اس رپورٹ کے خلاف درخواست بھی دائر کررکھی ہے۔

مزیدخبریں