سیکیورٹی فورسز نے بے نظیرائیرپورٹ کے قریب چھاپہ مارکرکالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دواہم ارکان کوگرفتارکرلیا۔

سیکیورٹی فورسز کے ذرائع کے مطابق ائیر پورٹ کے قریب ایک کرایے کے گھر میں مقیم کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے فرحت اللہ اورمحبت خان کوگرفتارکرلیا گیا ہے دونوں ملزمان تحریک طالبان پاکستان کے اہم ترین رکن ہیں جو کرایے کے مکان میں رہائش پذیرہونے کے بعد ائیرپورٹ سمیت اسلام آباد اور راولپنڈی کی اہم عمارتوں کی ریکی کرتے رہے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ملزمان دہشتگردی کا منصوبہ بنا رہے تھے سیکیورٹی فورسزنے ملزمان کوتفتیش کے لیے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن