کوئٹہ میں مغوی ڈاکٹرسعید خان کو سات روز بعد بھی بازیاب نہیں کرایا جاسکا، مغوی ڈاکٹرکے اغواء اورعدم بازیابی کے خلاف پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن بلوچستان کی جانب سے صوبے کے مختلف علاقوں میں سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔ ہڑتال کے دوران آپریشن تھیٹرز اور اوپی ڈیز میں کام بند ہے جبکہ ایمر جنسی سروسز بحال ہیں۔ سات روز سے مسلسل ہڑتال کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور وہ مہنگے داموں پرائیویٹ علاج کرانے پر مجبورہیں۔ ڈاکٹرز نےماہرامراض چشم ڈاکٹرز سعید خان کی بازیابی کے لیے حکومت کو تیس اکتوبر تک مہلت دے رکھی ہے۔
ڈاکٹرسعید خان کی عدم بازیابی کے خلاف بلوچستان کے سرکاری اسپتالوں میں ساتویں روز بھی ہڑتال جاری ہے. غریب مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا۔
Oct 23, 2012 | 13:54