ملک بھرمیں گرمی کا زرو ٹوٹ گیا ہے اوررات کے درجہ حرارت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔آج اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم سردہوگیا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہا تاہم پارہ چنارمیں سولہ ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم ملک کے بالائی علاقوں میں ہلکے بادل چھائے رہنے اورکشمیرسمیت گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پرہلکی بارش کا امکان ہے۔
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں ہلکے بادل چھائے رہنے اور کشمیرسمیت گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پرہلکی بارش کا امکان ہے۔
Oct 23, 2012 | 15:19