لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماءاسلام نظریاتی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانامحمد زبیر البازی نے کہا ہے کہ ملالہ یوسفزئی سے منسوب کتاب ”آئی ایم ملالہ“ نے ثابت کردیا ہے کہ ملالہ خصوصاً اس کے والد کے متعلق ہمارے خدشات درست ہیں کہ اس کاوالد اسلام دشمن مغرب کا ایجنٹ ہے۔ اسے اسلام اور امت مسلمہ کے خلاف سلمان رشدی کی طرح استعمال کیاجائے گا۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے پارٹی رہنماﺅںمولانا منصورالحق، عابدحسین، مولانا احمد سعید، ڈاکٹرمحمدعبداللہ،ڈاکٹرمحمدعزیر،مفتی محمد،مفتی عبدالحفیظ سمیت مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
مغرب ملالہ کو اسلام اور امت کیخلاف استعمال کرے گا: مولانا زبیر البازی
Oct 23, 2013