ایتھنز (آن لائن) صرف ماہ جولائی میں دوہزار افراد نے یونان سے رضاکارانہ اپنے وطن واپسی کے درخواستیں جمع کرائیں جو عرصہ دراز سے بیروزگاری کا شکار تھے۔ یہ بات یونان میں کام کرنیوالی تنظیم انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائگریشن کے سربراہ نے بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ اس سال اب تک 832 پاکستانیوں کو روانہ کیا جا چکا ہے۔