راولپنڈی (اے پی پی) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بے نظیر بھٹو قتل کیس کا ازسرنو ٹرائل شروع کر دیا اور سانحہ لیاقت باغ میں زخمیوں کا علاج اور جاں بحق ہونے والے افراد کا پوسٹ مارٹم کرنے والی ڈاکٹر حنا بخاری نے اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا‘ فریقین کے وکلاءکی جانب سے استغاثہ کی گواہ سے مختلف سوالات کے بعد جرح مکمل ہو گئی‘ فاضل جج نے ڈاکٹر ردا‘ ڈاکٹر اشرف اور ڈاکٹر قاسم کو 29 اکتوبر کو بیانات ریکارڈ کرانے کےلئے طلب کر لیا۔ خصوصی عدالت نمبر ایک کے جج چوہدری حبیب الرحمان نے بے نظیر بھٹو قتل کیس کے ازسرنو ٹرائل کا باقاعدہ آغاز کیا۔ سابق پولیس افسران سید سعود عزیز اور خرم شہزاد اپنے وکیل ملک رفیق کے ہمراہ جبکہ ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر چوہدری اظہر اور گرفتار ملزمان کے وکیل راﺅ رحیم عدالت میں پیش ہوئے۔
بے نظیر قتل کیس کا ازسرنو ٹرائل شروع 3ڈاکٹر 29 اکتوبر کو طلب
Oct 23, 2013