ماضی کی غلطیوں پر شرمندہ ہوں: گستاخانہ فلم بنانے والے آرنلڈ وینڈروم کی گفتگو

جدہ ( نمائندہ خصوصی) میں ماضی کی اپنی غلطیوں پر شرمندہ ہوں، اسلام قبول کرنے سے قبل میر ی ساری زندگی آوارہ گردی کے چکر میں تھی ۔ ان خیالات کا اظہار گستاخانہ فلم بنانے والے آرنلڈ وینڈورم نے عربی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مدینہ منورہ کی زیارت کے موقع پر بتایا کہ وہ یورپ میں پہلی اسلامی جماعت کے قیام کا اعلان کر چکے ہیں اور ان کی والدہ اسلام سے ہمدردی رکھتی ہیں۔ ان کی پارٹی یورپی باشندوںپر اسلام کی عظمت کو اُجاگر کریگی۔ آرنلڈ سب سے بڑی اسلام دُشمن پارٹی کے سابق نائب چیرمین رہے ہیں۔ یہ وہی جماعت تھی جس نے توہین ِ اسلام کیلئے فلم بنانے کی تحریک چلائی تھی۔ آرنلڈ نے اسلام مخالف فلم بنانے پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنی سابقہ زندگی کے ایک ایک کام پر دُکھ ہے۔ میں نے عہد کیا ہے کہ اپنی سابقہ غلطیوں کا کفارہ ادا کرنے کیلئے دن رات مثبت کام کروں گا اور اسلام کا تعارف کراتا رہوں گا۔ مستقبل میں ایسے کام کروں گا جن کی وجہ سے یورپ میں اسلام کا تعارف ہوگا۔ سب سے پہلے ’’محمدؐ سید البشر‘‘کے عنوان سے ایک فلم تیار کروں گا۔اس میں کینڈا کی دعوتی انجمن تعاون کر رہی ہے۔ اسی طرح سیرت طیبہ کے واقعات 5 زبانوں میں مجسم شکل میں پیش کرنے کا بھی ارادہ ہے۔ یہ کام پورے یورپ میں پھیلائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ کے کاموں میں مدینہ منورہ کا حصہ بہت بڑا ہو گا، ایک پروگرام ْ مدینہ اسلام کا مینارہ ً کے نام سے زیر غور ے۔ انہوں نے کہا کہ حج کی بدولت میں اسلام او ر اس کے پیرکاروں سے بہت زیادہ واقف ہو سکا، میں نے اسلامی اخوت کے روح پرور مناظر حج میں دیکھے ہیں، مدینہ منورہ کی زیارت سے مجھے قلبی سکون حاصل ہوا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...