علی حیدر گیلانی سے اغوا کے بعد ٹیلی فون پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی: یوسف رضا گیلانی

لاہور (این این آئی) سابق وزیراعظم و پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ علی حیدر گیلانی سے اغوا کے بعد ٹیلی فون پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی لہٰذا میڈیا اس بارے میں قیاس آرائیاں نہ کرے۔ اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ علی حیدر گیلانی کے ملتان سے اغوا کے بعد ان کا اپنے بیٹے کے ساتھ باضابطہ یا بلاواسطہ کوئی رابطہ نہیں ہوا چونکہ بیٹے سے کوئی رابطہ نہیں ہوا لہٰذا وہ علی حیدر گیلانی کی خیریت کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...