تربت: شکار کیلئے قائم قطر کے وزیر پٹرولیم کے کیمپ پر حملہ‘ لیوی اہلکار جاں بحق

کوئٹہ (ثناءنیوز+ نیشن رپورٹ) بلوچستان کے شہر تربت کے علاقے بلیدہ ضلع کیچ میں لیویز اہلکاروں کی سکیورٹی میں شکار کی غرض سے قائم ایک عرب شہزادے قطر کے وزیر پٹرولیم شیخ علی بن عبداللہ کے کیمپ پر منگل کے روز نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں لیویز سکیورٹی فورسز کا ایک اہلکار محمد ایوب جاں بحق ہو گیا۔ حملہ آوروں نے کیمپ کو بھی آگ لگا دی۔ ذرائع کے مطابق عرب شہزادے کا قافلہ لیویز کی سکیورٹی میں تربت کے علاقے بلیدہ میں شکار کرنے جا رہا تھا۔ حملہ آوروں نے ایک گاڑی کو بھی آگ لگا دی جبکہ دو گاڑیاں اور قافلے میں موجود افراد اور لیویز اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر فرار ہوگئے تاہم اس واقعہ کی ذمہ داری کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔ حملے کے بعد مختلف علاقوں میں ناکہ بندی کرکے حملہ آوروں کو تلاش کیا جا رہا ہے۔ ضلع کیچ کے ڈپٹی کمشنر عبدالحمید ابڑو نے حملے کی تصدیق کی تاہم ان کا کہنا تھا کہ حملے کے وقت عرب شہزادے کیمپ میں موجود نہیں تھے۔ اس حوالے سے بلوچستان کے ہوم ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے عرب شہزادوں کو شکار کی اجازت دی گئی ہے اور صوبائی حکومت اس کیلئے سکیورٹی مہیا کرتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...