جے یو آئی (ف) کے امیدوار کی دھاندلی سے متعلق درخواست خارج، 50 ہزار جرمانہ عائد

Oct 23, 2013

پشاور (نوائے وقت نیوز) جے یو آئی (ف) کے امیدوار کی انتخابی دھاندلی کی درخواست خارج کر دی گئی۔ درخواست الیکشن ٹربیونل نے خارج کر دی جبکہ الیکشن ٹربیونل نے وقت ضائع کرنے پر امیدوار پر 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا۔ الیکشن ٹربیونل میں درخواست گزار محمد شریف 3 سماعتوں میں پیش نہیں ہوا جس پر الیکشن ٹربیونل نے درخواست خارج کر کے درخواستگزار پر جرمانہ عائد کر دیا۔

مزیدخبریں