پشاور (اے پی اے) پشاورکے علاقے فقیر آباد میں ممکنہ طور پر ملک دشمن سرگرمیوں کیلئے استعمال ہونیوالے اڈے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایف آئی اے اور پولیس نے چھاپہ مار کر 3 کمروں کے فلیٹ میں 20 ٹیلیفون لائنز کا پتہ چلا لیا جن سے اسرائیل، بھارت اور صومالیہ کے ساتھ 24 گھنٹے رابطہ رکھا جا رہا تھا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔ پی ٹی سی ایل حکام نے 3 دن میں 43 لاکھ روپے کی ٹیلیفون کالز پر ایف آئی اے کو آگاہ کیا اور چھان بین کیلئے کیس ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔
پشاور میں ملک دشمن سرگرمیوں کیلئے قائم اڈے پر چھاپہ، اسرائیل، بھارت سے 24 گھنٹے رابطے کا انکشاف
Oct 23, 2013