بندر سری بیگاوان (اے پی پی) برونائی کے سلطان نے ملک میں شرعی سزا¶ں کے مرحلہ وار نفاذ کا اعلان کردیا ہے۔ سلطان حسن البولکیہ جن کا شمار دنیا کی امیر ترین شخصیات میں ہوتا ہے نے اعلان میں کہا ہے کہ شریعہ پینل کوڈ پر کام گزشتہ کئی سال سے جاری تھا، اس کا گزٹ منگل کو جاری کیا گیا اور اس پر عملدرآمد کا آغاز 6 ماہ بعد مرحلہ وار ہوگا۔ نئے پینل کوڈ میں زنا پر سنگسار کرنے،چوری پر ہاتھ کاٹنے اور اسقاط حمل اور شراب نوشی جیسے جرائم پر کوڑے مارنے کی سزائیں شامل ہیں۔ سلطان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ شرعی سزا¶ں کے نفاذ کا اعلان کرکے انہوں نے اپنا دینی فریضہ ادا کیا ہے۔ سلطان حسن البولکیہ نے 4 لاکھ آبادی کے اپنے ملک میں شرعی سزا¶ں کے نفاذ کے عزم کا اظہار 1996ءمیں کیا تھا۔ برونائی میں پہلے ہی متعدد اسلامی قوانین نافذ ہیں جن کے تحت ملک بھر میں شراب نوشی اور اس کی تیاری پر بھی پابندی عائد ہے۔
برونائی کے سلطان نے ملک میں شرعی سزاوں کے مرحلہ وار نفاذ کا اعلان کر دیا
Oct 23, 2013