لندن (اے ایف پی) 7 جولائی 2005ءمیں لندن میں خودکش دھماکے کرنیوالے 4 مسلمانوں میں سے ایک جرمنے لنڈسے کی بیوی سمانتھا لیوتھوہٹ جو کینیا کے شاپنگ مال میں دھماکوں میں مطلوب ہے، کے سامان سے برطانوی پولیس کو ایک نظم ملی ہے جس میں اس نے القاعدہ کے لیڈر اُسامہ بن لادن کیلئے محبت کا اظہار کیا ہے۔اس بات کا انکشاف برطانوی سکائی ٹیلی ویژن نے اپنی رپورٹ میں کیا ہے۔ خودکش بمبار کی بیوی کی عمر 29 سال ہے۔