پرویز مشرف کیخلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی میں پیشرفت، ملک قیوم کا بیان ریکارڈ

Oct 23, 2013

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق 20 سے زائد اہم شخصیات اور گواہوں کے بیانات قلمبند کر لئے گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ ہفتے سابق اٹارنی جنرل ملک قیوم کا تفصیلی بیان ریکارڈ کیا گیا جبکہ سابق مشیر برائے قانون شریف الدین پیرزادہ کا بیان آئندہ ہفتے قلمبند ہوگا۔ ایف آئی اے نے شریف الدین پیرزادہ کو نوٹس بھجوا دیا۔ ضمانت کے بعد پرویز مشرف سے تحقیقات شروع کی جائیگی جبکہ سابق فوجی افسروں کے بیانات قلمبند کرنے کا فیصلہ بعد میں ہوگا۔

مزیدخبریں