اسلام آباد(آئی این پی) سرمایہ کاری بورڈ کے زیراہتمام بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس 27‘ 28 اکتوبر 2014ء کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی‘ وزیراعظم نواز شریف کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ گزشتہ روز جاری اعلامیہ کے مطابق بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس میں 150 سے زائد غیر ملکی سرمایہ کار شرکت کریں گے جبکہ پاکستان سرمایہ کاروں کی بھی ایک بڑی تعداد اس میں شریک ہوگی۔ وفاقی وزراء اسحق ڈار‘ خواجہ محمد آصف اور شاہد خاقان عباسی سمیت اعلی حکام سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کریں گے۔