سیلابی نقصانات کم کرنے کیلئے ہیڈورکس اور نہروں کی توسیع ناگزیر ہے: یاور زمان

لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر آبپاشی میاں یاور زمان نے کہا ہے کہ سیلابی نقصانات کو کم کرنے کے لئے بیراجوںاور ہیڈ ورکس پر مشتمل نہری ڈھانچے کی موجودہ استعداد میں اضافہ ناگزیر ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال بہت زیادہ بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورت حال پیدا ہوئی تاہم محکمہ آبپاشی نے بروقت اقدامات کر کے نہری نظام کی حفاظت کو یقینی بنایا۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز  مقامی ہوٹل میں محکمہ آبپاشی کی جانب سے فلڈ مینجمنٹ کے حوالے سے منعقدہ دو روزہ سیمینار کی صدارت کے دوران اپنے خطاب میںکہی۔ سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے وزیر آبپاشی نے کہا کہ رواں برس معمول سے زیادہ بارشیں ہونے کے سبب پنجاب میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تمام سرکاری اداروں کو سیلاب سے قبل اپنی تیاریاںمکمل رکھنے کی تلقین کی گئی جبکہ میں نے دوران سیلاب تمام حفاظتی اقدامات اور بحالی کے کاموں کی از خود نگرانی کی تاکہ جانی ومالی نقصانات سے ہر ممکن تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ رواں سال سیلاب سے 16 اضلاع متاثر ہوئے جہاںسے سیکرٹری آبپاشی کی نگرانی میں سیلابی پانی کی نکاسی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے ۔ اپنے تجربات کی روشنی میں تجاویز پیش کریں ۔

ای پیپر دی نیشن