فیروز پور روڈ صنعتی زون کو انڈسٹریل سٹیٹ کا درجہ دیا جائے: لاہور چیمبر

لاہور  (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے پنجاب حکومت پر زور دیا ہے کہ فیروز پور روڈ انڈسٹریل ایریا کو انڈسٹریل اسٹیٹ کا درجہ دے اور وہاں تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے۔ یہ مطالبہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر سید محمود غزنوی نے فیروز پور روڈ انڈسٹریل ایسوسی ایشن (فرایا) کے دس رْکنی وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی سربراہی سرپرست اعلیٰ عدنان بٹ کررہے تھے۔ وفد کے دیگر اراکین میں فرایا کے چیئرمین مبشر نصیر بٹ، سینئر وائس چیئرمین خواجہ شاہ زیب اکرم، وائس چیئرمین خالد محمود اور عامر انور شامل تھے۔ وفد نے لاہور چیمبر کے نائب صدر کو آگاہ کیا کہ فیروز پور روڈ انڈسٹریل ایریا میں ساڑھے چار سو سے زائد انڈسٹریل یونٹس واقع ہیں جن سے لاکھوں لوگوں کا روزگار بالواسطہ یا بلاواسطہ منسلک ہے مگر اس صنعتی علاقے کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے جنہیں حل کرانے میں لاہور چیمبر اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔  اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نائب صدر سید محمود غزنوی نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تاجروں کو درپیش مسائل سے اچھی طرح آگاہ ہے اور انہیں حل کرانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کے بحران نے صنعتی شعبے کو بْری طرح متاثر کیا ہے جس کے پیش نظر حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ صنعتوں کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات اٹھائے اور مارک اپ کی شرح میں کمی کرے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ معاشی صورتحال کے پیش نظر حکومت ایکسپورٹ سے وابستہ صنعتوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...