بنکوں نے رواں سال کسانوں کو 98 ارب روپے کے قرضے جاری کئے: سٹیٹ بنک

اسلام آباد(آئی این پی)سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران زرعی ترقیاتی بینک سالانہ صرف 7.8 فیصد زرعی قرضے جاری کرسکا جبکہ مجموعی طور پر تمام بنکوں نے 98 ارب روپے کے زرعی قرضے کسانوں کو دیئے گئے جو گذشتہ سال سے 38 فیصد زائد ہے۔ زرعی قرضوں کے اجراء میں زرعی ترقیاتی بینک سب بینکوں سے پیچھے رہا۔  گزشتہ روز جاری  اعدادو شمار کے مطابق مالی سال 2014-15ء کے پہلے تین ماہ (جولائی تا ستمبر) کے دوران کسانوں کو 98 ارب 10 کروڑ روپے کے قرضے دیئے گئے۔گذشتہ مالی سال کے اس عرصے میں 70 ارب 80 کروڑ روپے کے زرعی قرضے جاری کئے گئے تھے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران تین بڑے بینکوں الائیڈ بینک‘ یو بی ایل نے سالانہ ہدف کا 24.7 فیصد‘ حبیب بینک لمیٹڈ 23.1 فیصد‘ ایم سی بی 20 فیصد‘ زرعی ترقیاتی بینک نے 7.8 فیصد زرعی قرضے کسانوں کو دیئے حالانکہ زرعی ترقیاتی بینک کیلئے زرعی قرضوں کا سالانہ ہدف 90 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن