اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیرداخلہ سینیٹر رحمن ملک نے کہاہے کہ تھرڈ امپائر آصف علی زرداری تھے اگر وہ لاہور نہ جاتے تو حالات کوئی اور رخ اختیار کرسکتے تھے، عمران خان اپنے کزن ڈاکٹر طاہرالقادری کے فیصلے کی پیروی کریں اور دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیں، حکومت دھرنے سے پہنچنے والے نقصانات کی تفصیلات سے قوم کو آگاہ کرے، ایم کیوایم کو منانے کیلئے الطاف حسین کو کوئی ٹیلی فون نہیں کیا۔ وہ بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیاسے گفتگو کررہے تھے۔