اسلام آباد (آئی این پی) بلوچستان کے سابق سینیٹر ثناء اللہ بلوچ نے الزام لگایا ہے کہ چینی کمپنی ایم ایم سی نے سینڈک منصوبے سے22 ارب روپے کمالئے جبکہ سماجی ذمہ داری فنڈ کی مد میں ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہوا‘ کمپنی اسلام آباد اور کوئٹہ میں موجود حکام کا منہ بند کرنے کیلئے بھاری رشوت دے رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سینڈک کے سونے‘ تانبے اور چاندی کے وسیع ذخائر موجود ہیں جبکہ چینی کمپنی ایم ایم سی منصوبے سے 22 ارب روپے کما چکی ہے لیکن ایم ایم سی نے اب تک ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا۔ سابق سنیٹر نے کہا کہ کمپنی نے اسلام آباد اور کوئٹہ میں بیٹھے متعلقہ حکام کو بھاری رشوت دے کر ان کا منہ بند کردیا ہے۔