اقتدار میں بیٹھے قوم پرستوں کو حکومت تو دی گئی مگر اختیارات نہیں دئیے گئے: اختر مینگل

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن صوبائی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے اقتدار میں بیٹھے قوم پرستوں کو حکومت تو دی گئی ہے مگر اختیارات نہیں دیئے گئے، حکومت بلوچستان سے لاپتہ ہونیوالوں کو زندہ تو بازیاب نہیں کراسکی تاہم ان کی نعشیں برآمد کرنے کا سہرا ان کے سر جاتا ہے سیاسی لوگ اتنے نابینا نہیں انہیں حقائق نظر نہ آئیں حکمران جب اقتدار کی بکتر بند سے باہر نکلیں گے تو انہیں لوگوں کے سوالوں کا جواب دینا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’آن لائن‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہمیں بلوچستان میں روز اول سے ہی حکومت نام کی کوئی بھی شے نظر نہیں آرہی تھی جبکہ حکومت خود بھی اپنی ناکامی کا بارہا اعتراف کر چکی ہے موجودہ حکمران اقتدار میں آنے سے قبل لاپتہ افراد کی بازیابی مسخ شدہ لاشوں کی بندش اور بلوچستان میں امن ترقی و استحکام کے بلند و بانگ دعوے کررہے تھے مگر بلوچستان کے حالات میں آج بھی کوئی تبدیلی نہیں آئی موجودہ حکمران لاپتہ بلوچ فرزندوں کو زندہ تو بازیاب نہیں کراسکے تاہم ان کی مسخ شدہ ٗ تشدد زدہ ٗ گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد کرنے کا جو سلسلہ موجودہ حکومت نے شروع کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...