طاہر القادری کے دھرنے کا خاتمہ ’’بہت دیر کی مہرباں جاتے جاتے‘‘ کے مصداق ہے: حافظ حسین احمد

اوکاڑہ (آئی این پی) جمعیت علما اسلام (ف)کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے دھرنے کا خاتمہ ’’بہت دیر کی مہرباں جاتے جاتے‘‘  کے مصداق ہے‘  گلو بٹ نے عمران خان کو ماموں کہا ‘ قادری نے اچانک دھرنا ختم کر کے عمران خان کو کزن سے ’’ماموں‘‘ بنا دیا۔ وہ بدھ کو اوکاڑہ  کے صحافیوں سے گفتگوکررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ڈیل کے بعد اس طرح کا ’’ڈھول‘‘ بجایا جاتا ہے جیسے حالیہ ’’ڈیل‘‘ کے بعد حکومت نے اپنے وزراء کو روکا کہ وہ قادری کے دھرنے کے خاتمے پر کوئی بیان بازی نہیں کریں گے۔ حافظ حسین احمد نے کہا کہ جب کوئی کسی کا ’’ممنوں‘‘ ہوتا ہے تو وہ صدر بنتا ہے اور دوسرا ’’ممنون‘‘ اگر پنجاب کا گورنر بن جائے تو حیرت کی بات نہیں۔

ای پیپر دی نیشن