ایم کیوایم ، پیپلز پارٹی اختلافات ختم ہوجائیں گے : منظور وسان

کراچی(وقائع نگار) سندھ کے وزیر جیل خانہ جات منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے مابین پیدا ہوجانے والے اختلافات ختم اور معاملات ٹھیک ہوجائیں گے لیکن برف پگھلنے میں کچھ وقت تو لگے گا۔ ہم دونوں پارٹیاں 1988ء سے ساتھ چلے آرہے ہیں۔ ہم سب بھائی ہیں۔ شہری دیہی کی تفریق نہیں ہونی چاہئے ۔ ایم کیو ایم میں بہت باشعور لوگ بھی ہیں۔ خواہش رہی ہے کہ ثالثی کا کردار اداکروں‘ بہتری اسی میں ہے کہ دونوں پارٹیاں مل کر کام کریں۔ شفاف اور آزادانہ بلدیاتی انتخابات کے لئے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی دونوں متفق ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...