لندن (آئی این پی )برطانوی ممبران پارلیمنٹ نے سکاٹ لینڈ کی طرح کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کیلئے ریفرنڈم کا مطالبہ کر دیا ۔ لندن میں ایک تقریب میں ممبران پارلیمنٹ نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کو ان کا حق خوداریت دے۔ لارڈ نذیر احمد نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی انڈیا میں کئی مسلمانوں اور عیسائیوں کے قاتل ہیں۔ وزیر اعظم بننے کے بعد بھی ان کی عادتیں نہیں بدلیں۔ کشمیریوں کو حق خوداریت ملنا ان کا حق ہے۔ لارڈ قربان حسین نے کہا کہ اگر سکاٹ لینڈ کے لوگوں کو ریفرنڈم کے ذریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق مل سکتا ہے تو پھر کشمیریوں کو کیوں نہیں۔