ضرورت پڑنے پر پاکستان بھارت کیخلاف جوہری ہتھیاروں کے استعمال سے گریز نہیں کریگا نواز شریف حکومت کی سوچ مثبت ہے: مشرف

کراچی /نئی دہلی (آئی این پی) سابق صدر مشرف نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے خلاف اپنی سرزمین کی حفاظت کے لیے ہروقت تیار ہے اور ضرورت پڑنے پر دشمن کے خلاف اپنے جوہری ہتھیار استعمال کرنے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔ نریندرمودی کا رویہ جارحانہ، پاکستان اور مسلمانوں کے مخالف ہے، مودی کو اپنا رویہ بدلنا ہو گا، پاکستان کا بچہ بچہ بھارت کے خلاف لڑنے کو تیار ہے۔ بھارتی جارحیت کے ردعمل میں جاری بیان اور بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں مشرف نے کہا کہ پاکستان کا رویہ کبھی جارحانہ نہیں ہوتا تاہم بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کا رویہ جارحانہ ہے۔ مودی پاکستان کو ڈکٹیٹ نہیں کرسکتے۔ ہم بھارت کے ساتھ پراکسی جنگ لڑ رہے ہیں جس کے ذریعے دشمن ہمیں غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے کیونکہ بھارت پاکستان میں انتشار کا خواہش مند ہے۔ پاکستان بھارت کے خلاف اپنی سرزمین کی حفاظت کے لئے ہر وقت تیار ہے۔ پاک فوج مشرقی سرحد پر ہمیشہ چوکس رہتی ہے۔ بھارت کی جانب سے کسی بھی خطرے سے نمٹنا جانتے ہیں اور پاکستانی قوم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی اور اس کا بچہ بچہ بھارت سے لڑنے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا رویہ کبھی جارحانہ نہیں ہوتا لیکن پھر بھی بھارت کا رویہ ہمیشہ جارحانہ ہی رہا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کی حکومت کی سوچ مثبت ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...