قصور: لڑائی چھڑانے والے شخص کو 2 افراد نے ٹھوکریں مار مار کر قتل کر دیا

Oct 23, 2014

قصور (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) نواحی گائوں منوڑیاں میں لڑائی چھڑانے والے شخص کو 2 افراد نے ٹھڈے مارکر ہلاک کر دیا۔ ملزمان طفیل اور حیات آپس میں جھگڑ رہے تھے گائوں کا یسین نامی شخص وہاں موقع پر پہنچ گیا اور انہین چھڑانے کی کوشش کرنے لگا تو ملزمان نے الٹا اسے ٹھڈے مار مار کر قتل کر دیا۔ پولیس تھانہ کنگن پورنے مقتول کی بیوی نسیم  بی بی  کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔

مزیدخبریں