کراچی (نوائے وقت رپورٹ + آئی این پی + آن لائن) پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے نوڈیرو میں ہندو برادری کے ساتھ دیوالی کی تقریب منائی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کراچی کو اکیلا نہیں چھوڑے گی۔ مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں، مرسوں مرسوں کراچی نہ ڈیسوں، مرسوں مرسوں جناح کا پاکستان نہ ڈیسوں۔ کراچی سندھ کے تاج میں کوہ نور اور منی پاکستان ہے۔ ہم سندھ کے ساتھ ہیں کیونکہ دنیا میں کہیں بھی ظلم ہوتا ہے تو وہاں کے لیڈر عوام کیلئے کھڑے ہو جاتے ہیں مگر پاکستان کے لیڈر عوام کے ساتھ نہیں کھڑے ہوتے۔ کراچی پاکستان کی زنجیر ہے۔ کراچی میں لبرل فاشسٹ ضیاء کا قانون سندھیوں کے خلاف استعمال کرتے ہیں۔ سندھ وہ واحد حکومت ہے جو دیوالی سرکاری طور پر منا رہی ہے۔
بلاول