لاہور : نکھٹو شوہر نے جھگڑوں پر بیوی‘ شیرخوار کو گولیاں مار کر قتل کر دیا

لاہور (نامہ نگار) نولکھا کے علاقہ میں گھریلو جھگڑے پر نکھٹو شوہر نے اپنی بیوی اور ساڑھے 10 ماہ کے بیٹے کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔تفصیلات کے مطابق نولکھا کے علاقہ برانڈرتھ روڈ گلی نمبر 6کے رہائشی سجاد خان کی 8 سال قبل ریلوے روڈ کے رہائشی عرفان الحق کی بیٹی سمیرا ناز سے شادی ہوئی تھی۔ ان کے ہاں تین بیٹے پیدا ہوئے۔ دونوں کے درمیان اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔ منگل اور بدھ کی درمیانی شب دونوں میاں بیوی میں دوبارہ جھگڑا ہو گیا جس کے بعد سمیرا ساڑھے10ماہ کے بیٹے عبدالمنان کے ساتھ ایک چارپائی پر سو گئی جبکہ اس کے دو بیٹے دوسری چارپائی پر سو گئے۔ اس دوران سجاد خان نے کمرے میں سوئی اپنی بیوی سمیرا ناز پر اندھا فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کر سمیرا نازاور اس کا ساڑھے 10ماہ کا  شیر خوار بیٹا عبدالمنان موقع پر ہی ہلاک ہو گئے ۔دوہرے قتل کی واردات کے بعد سجادخان فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ اسے محلے داروں نے قابو کر لیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔محلے داروں نے ملزم سجاد کو پولیس کے حوالے کردیا جبکہ پولیس نے ملزم سجاد، بھائی حماد خان کو بھی گرفتار کرلیا اور ماں بیٹے کی نعشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کرا دیں۔ مقتولہ سمیرا کے ورثاء کا کہنا ہے کہ ملزم سجادکباڑیا تھا مگر اب وہ کوئی کام کاج نہیں کرتا تھا جس وجہ سے سمیرا اور سجاد میں جھگڑا رہتا تھا۔ حوالات میں ملزم سجاد نے کہا کہ اس نے اپنی بیوی سمیرا کو غیرت کے نام پر قتل کیا۔
لاہور/ بیوی شیرخوار قتل

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...