لاہور (نامہ نگار) تھانہ نولکھا کی حوالات میں بند ملزم سجاد خان اپنے کئے پر شرمندہ نظر نہیں آرہا تھا۔ اس نے بتایا کہ میں صرف اپنی بیوی سمیرا کو قتل کرنا چاہتا تھا۔ میں نے سوئی ہوئی سمیرا پر پسٹل سے 6 فائر کئے مگر ایک گولی غلطی سے میرے ساڑھے دس ماہ کے بیٹے عبدالمنان کو لگ گئی۔ مجھے اپنے بیٹے کی موت کا دکھ ہے۔ میں نے کمرے میں سوئے دیگر دو بیٹوں کو کچھ بھی نہیں کہا۔