گوجرانوالہ میں خودکشی کرنیوالی خاتون کا شیرخوار بچہ بھی دم توڑ گیا

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) سسرالیوں سے الگ رہائش رکھنے کی خواہش پوری نہ ہونے پر زہر کھاکر خودکشی کرنے والی خاتون کا شیر خوار بچہ بھی دم توڑ گیا۔ نوشہرہ روڈ کے وسیم کی بیوی صدف سسرالی گھر سے علیحدہ ہونا چاہتی تھی مگر اسکا شوہر اپنی بیوی کے اس فیصلہ سے انکاری تھا دونوں میاں بیوی کے مابین جھگڑے معمول بن گئے تھے دلبر داشتہ ہو کر ایک روز قبل صدف نے  مبینہ طور پر اپنے دو کمسن بچوں چھ ماہ کے ایان اور دو سالہ ریحان سمیت زہریلی چیز پی لی جس کے نتیجے میں صدف جاں بحق ہو گئی تھی جبکہ اسکے دونوں بیٹے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں پر شیر خوار ایان بھی موت و حیات کی کشمکش میں مبتلارہنے کے بعد دم توڑ گیا۔ ڈاکٹر کے مطابق ریحان کی حالت تسلی بخش بیان کی جاتی ہے تاہم ایان کو اپنی ماں کے پہلو میں آہوں و سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...