اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) محکمہ داخلہ رپورٹ کے مطابق ضرب عضب آپریشن سے 75 دن قبل دہشت گردی کے 222 واقعات ہوئے 75 دن بعد 213 واقعات ہوئے، آپریشن ضرب عضب کے بعد دہشت گردی کے واقعات میں 4 فیصد کمی آئی۔ آپریشن سے پہلے بھتہ نہ دینے پر گھروں پر 87 حملے کئے بعد میں 61 گھروں کو نشانہ بنایا گیا۔ بھتہ نہ دینے پر گھروں پر بم حملوں میں 30 فیصد کمی آئی۔ اغوا برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں اضافہ ہوا۔ آپریشن کے بعد 75 دنوں میں 30 افراد مارے گئے۔ اغوا برائے تاوان کے واقعات میں 26 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔