13ایڈیشنل ججز کی تقرریوں کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی کا دوروزہ اجلاس آج طلب

اسلام آباد (ثناء نیوز) لاہور اور پشاورہائی کورٹس  میں 13ایڈیشنل ججز کی تقرریوں کے بارے میں جوڈیشل کمشن کی سفارشات کی توثیق کے لئے  متعلقہ پارلیمانی کمیٹی کا دوروزہ اجلاس  آج (جمعرات کو )  پارلیمینٹ ہاؤس میں طلب کرلیاگیاہے۔ اجلاس سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی صدارت میں ہوگا ۔ذرائع کے مطابق  23 اکتوبر کو لاہور ہائی کورٹ میں آٹھ ایڈیشنل ججز کی تقرریوں کا جائزہ لیاجائے گا ۔28 اکتوبر کو پشاور ہائی کورٹ میں پانچ ایڈیشنل ججز کی تعیناتی پر غورہوگا۔یاد رہے کہ جوڈیشل کمشن نے لاہور ہائیکورٹ کیلئے11 ججزجن میں قاضی امین مرزا وقاص رئوف، شاہد کریم، چوہدری مشتاق احمد، خالدمحمود ملک ، محمد ابراہیم خان بہاولپور، انوارالحق پنوں، علی اکبر قریشی،شہرام سرور چوہدری،مسعود عابد نقوی،چوہدری محمد اقبال، جبکہ پشاور ہائیکورٹ کے5 ججز جن میں محمد یونس تھہیم، عبدالحلیم خان،قلندر علی خان،غضنفر خان،  اور حیدر علی خان  شامل ہیںکے ناموں پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمشن نے  لاہور ہائیکورٹ کے دو ججوں انوراالحق اور شہرام سرور چوہدری کے ناموں پر فیصلہ موخر جبکہ لاہور ہائیکورٹ کے محمد ابراہیم اور پشاور ہائیکورٹ کے عبدالحلیم خان کے نام مسترد کردیئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...