سپریم کورٹ وزیراعظم کی نااہلی کیلئے دائر 3 درخواستوں کی سماعت آج کریگی

اسلام آباد (ثناء نیوز)سپریم کورٹ  میں وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کیلئے دائر تین مختلف درخواستوں کی سماعت آج (جمعرات کو)ہوگی۔ جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں جسٹس  مشیر عالم اور جسٹس قاضی فائز عیسی پر مشتمل عدالت عظمی کے تین رکنی بینچ  گوہرنواز سندھو،  پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ سینیٹر چوہدری شجاعت حسین اور تحریک انصاف کے رہنما اسحاق خاکوانی کی جانب سے دائر کی گئی دو درخواستوں کی سماعت  کرے گا۔ یاد رہے کہ گذشتہ ہفتہ سماعت کے دوران عدالت نے  پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ سینیٹر چوہدری شجاعت حسین اور تحریک انصاف کے رہنما اسحاق خاکوانی کی جانب سے دائر کی گئی دو درخواستپں  گوہر نواز سندھو کی پٹیشن سے علیحدہ کردی تھیں لیکن منگل کو ان مقدمات کی سماعت دوبارہ یکجا کردی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...