واشنگٹن (بی بی سی) امریکہ کے صدر براک اوباما شکاگو میں وسط مدت انتخابات میں ووٹ ڈال رہے تھے جب انکو قریب سے گزرنے والے ایک سیاہ فام شخص مائیک جونز نے وارننگ دیدی۔ سیاہ فام شخص نے کہا ’مسٹر پریزیڈنٹ، ڈونٹ ٹچ مائی گرل فرینڈ (صدر صاحب میری دوست لڑکی کو مت چھونا)۔ مائیک جونز نامی اس شخص کی محبوبہ اس وقت اوباما سے اگلے والے بوتھ میں ووٹ ڈال رہی تھیں اور وہ یہ سن کر زور سے ہنس پڑیں۔ اوباما نے بھی بغیر سر اٹھائے مسکراتے ہوئے جواب دیا ’سچ پوچھو تو میرا ایسا کوئی ارادہ نہیں تھا اور پھر انھوں نے مائیک جونز کی محبوبہ کو پر سے کہا ’یہ ایک مثال ہے کہ کس طرح اپنا ہی ایک بھائی بغیر وجہ مجھے شرمندہ کر رہا ہے۔ یہ ہلکی پھلی گفتگو ایک ٹی وی چینل کے کیمرے پر محفوظ ہو رہی تھی۔