مودی حیوانیت کی آخری حد پر ہیں، بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا: سیمینار

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام بھارت میں جنونی ہندوئوں کے ہاتھوں مسلمانوں کے قتل و غارت گری اور مظالم کے خلاف لاہور پریس کلب میں’’مذمتی قومی سیمینار ِ‘‘سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مودی اور بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے آگیا نریندر مودی حیوانیت کی آخری حد پر ہیں ۔سیمینار سے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ، جے یو آئی کے سیکرٹری جنرل مولانا امجد خان، جماعت اسلامی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، جماعت اسلامی پنجاب کے امیر میاںمقصود احمد، جماعت اہلحدیث کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی، جماعتہ الدعوۃ کے قاری محمد یعقوب شیخ ، کالم نگار رئوف طاہر ، ملک عبدالمجیدایڈووکیٹ ، مجید غوری ، ذکر اللہ مجاہد اور عبدالعزیز عابد نے خطاب کیا ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ آج جو کچھ بھارت میں موجود اقلیتوں کے ساتھ جنونی ہندوکررہے ہیں اس کا عشر عشیر بھی پاکستان میں ہوا ہوتا تو عالمی میڈیا آسمان سر پر اٹھا لیتا اور پاکستان کو بدنام کرنے میں کوئی کمی نہ چھوڑتا ۔

ای پیپر دی نیشن