ملازمین کے پاسپورٹ اپنے پاس رکھنے والے سعودی آجر کو جرمانہ ہوگا

Oct 23, 2015

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) سعودی وزارت لیبر نے نئے قوانین نافذ کئے جن کے مطابق جو آجر کسی ملازم کا پاسپورٹ اپنے پاس رکھے گا اسے 2ہزار سعودی ریال جرمانہ کیا جائے گا۔ جو کمپنی یا آجر ملازمین کو کنٹریکٹ کی نقل فراہم نہیں کرے گا اسے پانچ ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔ جو ایمپلائر اپنے ملازم کو کنٹریکٹ میں دئیے گئے کام سے ہٹ کر کوئی دوسرا کام کرنے کے لئے کہے گا اسے پندرہ ہزار ریال جرمانہ کیا جائے گا۔ سیفٹی اور صحت کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے آجر کو 25ہزار ریال جرمانہ کیا جاسکے گا۔

مزیدخبریں