اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی کے رکن دانیال عزیز کی جانب سے بیانات میں مبالغہ آرائی پر الیکشن کمشن نے سخت نوٹس لیا ہے ۔ آرٹیکل 62 ، 63 پر پورا نہ اترنے اور عدالت سے سزا ملنے کی صورت میں متعلقہ رکن کی رکنیت منسوخ کر دی جائے گی۔ الیکشن کمشن کے ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف پر لگائے الزامات ثابت نہ ہوئے اور عدالت نے دانیال عزیز کو سزا دی تو متعلقہ رکن نااہل تصور کیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ چند روز سے دانیال عزیز کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف اور خیبر پی کے کی حکومت پر سٹے بازی کرانے کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔ تاہم ابھی تک معاملہ صرف نوٹسز کی حد تک ہے۔