اسلام آباد (وقائع نگار) سرکاری ملازمین کی عدالت این آئی آر سی سے سب انجینئر برطرفی کیس میں سوئی گیس کے دو افسروں کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے جنرل منیجر اور ایڈمن افسر کو تین نومبر کو طلب کر لیا ہے۔ سوئی گیس کے سب انجینئر نور علی شاہ نے محکمے سے برطرفی کو نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمشن کی عدالت میں چیلنج کیا، سب انجینئر نور علی شاہ کا موقف ہے کہ اعلیٰ افسروں کی ہدایت پر ایم این اے چودھری خادم کے پندرہ گیس میٹرز لگائے لیکن بعدازاں محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے نوکری سے برطرف کر دیا۔ این آئی آر سی کے جج باقر علی رانا نے جنرل منیجر عبدالرئوف اعوان اور ایڈمن افسر کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔