نئی دہلی ( اے این این )بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی اگلے ماہ 7نومبر کو دورہ مقبوضہ جموں کشمیر کے موقع پر بگلیہار ہائیڈرو الیکٹرک پاورپراجیکٹ فیز ٹو کا افتتاح کریں گے ۔مقبوضہ جموں کشمیر کی کٹھ پتلی سرکار کے ترجمان نے ایک بھارتی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی اگلے ماہ 7نومبر کو سرینگر میں کٹھ پتلی رہنمائوں کے اجتماع سے خطاب کریں گے ۔اس بات کا انکشاف کٹھ پتلی وزیراعلیٰ مفتی محمد سعید نے ایک اجلاس کے دوران کیا ۔
مودی 7 نومبر کو جموں میں بگلیہار ہائیڈرو الیکٹرک پاورپراجیکٹ فیز ٹو کا افتتاح کرینگے
Oct 23, 2015