متفقہ سپیکر قومی اسمبلی کیلئے تمام پارلیمانی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے: شجاعت

لاہور (خصوصی رپورٹر) ق لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے سپیکر قومی اسمبلی کا عہدہ بڑی اہمیت کا حامل ہوتا ہے ان کا انتخاب متفقہ طور پر کیا جائے تو اسے چاہئے وہ کسی پارٹی کے نمائندے کے طور پر سامنے نہ آئے، اس سلسلے میں تمام پارلیمانی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے تاکہ سپیکر منتخب ہونے والی شخصیت اعتماد کے ساتھ کام کرسکے۔ پارٹی رہنماﺅں سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا یہ عہدہ پارٹی سیاست سے مبرا ہونا چاہئے تاکہ تمام ارکان اسمبلی کا ان پر اعتماد ہو۔ انہوں نے کہا ہاﺅس کو کامیاب طریقے سے چلانے کے لئے سپیکر کو صبر و تحمل کا متحمل ہونا چاہئے اور تمام ارکان کو مناسب وقت دیا جائے تاکہ وہ اپنے حلقے اور قومی ایشوز پر کھل کر بات کرسکیں۔ انہوں نے کہا ملکی تاریخ میں سپیکر قومی اسمبلی بڑی اہمیت کا حامل ہوتا ہے اس کے فیصلے ملکی تاریخ مرتب کرتے ہیں لہٰذا تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت کے بعد سپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب کیا جائے تو بہتر ہے۔
شجاعت

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...