جونیئر ایشیا ہاکی کپ کی تیاری کیلئے 36 کھلاڑی طلب

Oct 23, 2015

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سلیکشن کمیٹی کی سفارش پر جونیئر ایشیا کپ کی تیاری کیلئے تربیتی کیمپ میں 36 کھلاڑیوں کو طلب کر لیا ۔ کیمپ 25 اکتوبر سے ہیڈ کوچ طاہر زملان کی زیر نگرانی لاہور میں شروع ہوگا۔ پہلے روز تمام کھلاڑیوں کو کیمپ کمانڈنٹ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 8 واں جونیئر ایشیا کپ 14 سے 22 نومبر تک ملائیشیا کے شہر کوانٹن میں کھیلا جائیگا۔ کھلاڑیوں میں یاسر خان، طلال خالد، علی رضا، علی حیدر، حافظ علی عمیر، منیب الرحمان گول کیپرز۔ مبشر علی، شاہ فیصل شاہ، حسن محمد انور اور ایم عتیق مشتاق فل بیکس، سکندر مصطفٰی، فیضان، ایم قاسم، زاہد اﷲ، ایم جنید کمال، ابو بکر محمود، غضنفر علی، عماد شکیل بٹ اور ایم عدنان ہاف بیکس جبکہ فارورڈز لائن میں ایم عتیق، شان ارشاد، ایم دلبر، ایم عدنان انور، ایم نوید، رانا سہیل ریاض، ایم رضوان، ایم بلال قادر، محسن صابر، سہیل انجم، وسیم اکرم، عمر حامدی، نوہیز زاہد ملک، ایم بلال محمود، اویس الرحمان، ایم اظفر یعقوب اور فہد اﷲ شامل ہیں۔ جونیئر ٹیم کے آفیشلز میں بریگیڈئر (ر) خالد مختار فارانی منیجر، طاہر زمان ہیڈ کوچ و کیمپ کمانڈنٹ، اولمپئن ذیشان اشرف اور انٹرنیشنل ایم عرفان معاون کوچ، زاہد علی ویڈیو انالسٹ جبکہ ڈاکٹر ایم عدنان ٹیم ڈاکٹر شامل ہیں۔

مزیدخبریں