حسیم خان، شکیل عباسی کی پھر ضرورت پڑ گئی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پاکستان وائٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ بھی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ‘ سابق فیڈریشن کی جانب سے نظر انداز کئے جانے والے حسیم خان اور شکیل عباسی کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ 25 اکتوبر کو کیمپ کےلئے کھلاڑیوں میں ایم عرفان، سید کاشف شاہ، تصور عباس، ایم رضوان جونیئر، ایم توثیق ارشد، ایم ارسلان قادر، شفقت رسول، ایم عمر بھٹہ، علی شان، امجد علی (گول کیپر) فرید احمد، حسیم خان ، شکیل عباسی، ایم زبیر شامل ہیں۔ پاکستان وائٹ ٹیم کے آفیشلز میں ایسے افراد کو بھی موقع دیا گیا ہے جو ماضی کی فیڈریشن کے خلاف تنقید کرتے رہے ہیں۔ آفیشلز میں ایم رشید، منصور احمد اور ایم ثقلین شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...