تیسرا ون ڈے:ویسٹ انڈیز ویمنز نے پاکستان کو 109رنز سے ہرادیا

لاہور( نمائندہ سپورٹس ) آئی سی سی ویمنزچیمپیئن شپ کے تیسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیزنے پاکستان کو109رنز سے شکست دیدی۔ چوتھا اورآخری ون ڈے آج کھیلا جائے گا۔ سینٹ لوشیا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمنزٹیم نے ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیزنے مقررہ اوورزمیں پانچ وکٹوں پر281 رنزکا مجموعہ بنایا،کپتان سٹیفنی ٹیلراٹھانوے رنزبنا کر ناقا بل شکست رہیں، میریسا نے اڑسٹھ رنزکی اننگزکھیلی، انعم امین دووکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہیں،ہدف کے تعاقب میں قومی ویمنزٹیم کا آغازاچھا نہ رہا اوراس کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں، قومی ٹیم نووکٹ پر172رنزہی بناسکی، جویریہ خان73رنزکے ساتھ نمایاں رہیں، سات کھلاڑی ڈبل فیگرزتک بھی نہ پہنچ سکیں، سٹیفنی ٹیلرنے تین اورشیملیا کونیل نے دووکٹیں حاصل کیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...