جہادی گروپوں کیلئے بھرتی روکیں گے : یورپی ممالک

ریگا (اے ایف پی) لٹویا کے دارالحکومت ریگا میں یورپی یونین کے 17 ممالک کے نمائندوں نے یہاں تقریب کے دوران عالمی معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت جہادی گروپوں میں بھرتی کو ہر صورت روکا جائے گا۔ معاہدے کے مطابق دہشت گردی کیلئے بیرون ملک سفر، دہشت گردی کی تربیت حاصل کرنا اور فنڈنگ جیسے اقدامات کو روکنا ہے۔ کونسل آف یورپ کے سربراہ جیگ لینڈ نے کہا یورپ میں ہر ملک کی پارلیمنٹ اس معاہدے کی توثیق کرے گی۔ اقوام متحدہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ داعش میں بھرتی ہونے والے ہر جہادی کو 10 ہزار ڈالر دئیے جاتے ہیں ۔
صرف بیلجیئم سے 500 جہادی عراق اور شام میں گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...