کویت فرانس سے ایک ارب یورو مالیت کے 24 ہیلی کاپٹر حاصل کرے گا

پیرس (اے پی پی)کویت نے فرانس کے ساتھ ڈھائی بلین یورو کے ایک معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں جس کے تحت فرانس کویت کو کاراکل ہیلی کاپٹر مہیا کرے گا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اس ڈیل کے تحت ایک ارب یورو مالیت کے 24 ہیلی کاپٹر کویت کو مہیا کئے جائیں گے۔
جبکہ کویت مستقبل میں اسی ڈیل کے تحت مزید چھ ہیلی کاپٹر بھی حاصل کر سکے گا۔ اس معاہدے کے تحت فرانس کم وزنی عسکری گاڑیاں اور پٹرولنگ بوٹس بھی کویت کو مہیا کرے گا۔ واضح رہے کہ ایک ماہ قبل کویت نے 28 ٹائیفون جنگی طیارے خریدنے کا اعلان بھی کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...