جاپانی بھکشو نے 9 روز کا روزہ رکھ کر مذہبی امتحان ”ڈوئری“ پورا کرلیا

ٹوکیو (بی بی سی) اطلاعات کے مطابق ایک بدھ بھکشو نے بغیر کھائے پئے یا سوئے 9دن گزار کر ایک کٹھن مذہبی امتحان پورا کرلیا ہے۔ برداشت کے اس امتحان کا نام ”ڈوئری“ ہے جس کا مطلب ”ہال میں داخلہ“ ہے۔تیندائی فرقے سے تعلق رکھنے والے بھکشو کوگین کا ماہوری نے اس دوران بدھ دیوتا اکالا کے نام کا ایک لاکھ مرتبہ جاپ کیا۔ اخبار مائنیچی ڈیلی نیوز کے مطابق اس دوران انہوں نے نہ صرف کچھ کھایا پیا نہیں بلکہ وہ لیٹے تک نہیں۔ اس فرقے کا عقیدہ ہے کہ ڈوئری سے گزر کر کوئی شخص اکالا کا اوتار بن سکتا ہے یعنی ایک ایک طاقتور، دانا جنگجو بادشاہ جو شعلوں میں لپٹی تلوار کی مدد سے اس مذہب کے لوگوں کا تحفظ کرتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن