واشنگٹن (اے ایف پی) وائٹ ہا¶س نے ہولوکاسٹ کے حوالے سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو اس بیان پر خبردار کیا ہے جس میں انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ ہولوکاسٹ پر مفتی اعظم فلسطین نے ہٹلر کو اکسایا تھا۔وائٹ ہا¶س کے ترجمان ایرک لوٹز نے کہا میرے خیال میں وائٹ ہا¶س میں کسی کو اس بات میں شبہ نہیں کہ ہولوکاسٹ کا ذمہ دار کون ہے۔ ہم نجی اور عوامی سطح پر اشتعال انگیز بیانات کو روکنے کی ضرورت پر زور دیتے رہیں گے۔ دونوں طرف سے الزامات اور اقدامات کرنے سے تشدد کو فروغ ملتا ہے۔ نیتن یاہو کے اس بیان پر فلسطینی رہنما¶ں نے بھی انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔