مسئلہ کشمیر حل نہ ہونا اقوام متحدہ کی ناکامی ہے: مقررین

لاہور (نیوز رپورٹر) مسئلہ کشمیر حل نہ ہونا اقوام متحدہکی ناکامی ہے اور جموں کشمیر ہائی کورٹ کا فیصلہ بھارت کے منہ پر طمانچہ ہے۔ بھارت پاکستان کو نقصان پہنچانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا۔ وزیراعظم نریندر سنگھ مودی اور بی جے پی نے ساری انتخابی مہم پاکستان اور مسلم دشمنی کی بنیاد پر چلائی۔ شیوسینا اور ہندو جو کچھ آج بھارت میں مسلمانوں کے خلاف کررہے ہیں، کشمیریوں نے اس کا اداراک پون صدی پہلے کرلیا تھا تب ہی انہوں نے بھارت سے آزادی اور پاکستان کے ساتھ الحاق کیلئے جدوجہد شروع کی اور مسلح جدوجہد کے نتیجے میں آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کا 32ہزار مربع میل کا علاقہ آزاد کروا لیا۔ ان خیالات کا اظہار مختلف کشمیری سیاسی و سماجی جماعتوں کے رہنماﺅں نے کشمیر سنٹر لاہور میں آزادکشمیر کے 68ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے سینئر رہنما غلام عباس میر‘ تحریک انصاف آزادکشمیر کے سینئر رہنما غلام محی الدین دیوان‘ ڈائریکٹرکشمیر سنٹر سردارساجد محمود‘ سابق رکن قانون ساز اسمبلی مولانا شفیع جوش‘ وزیراعظم آزادکشمیر کے کوآرڈینٹر ڈاکٹر احسن منظر‘ صدرآل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس لاہور سرکل حاجی اقبال قریشی‘ سینئر رہنما مرزا صادق جرال‘ سردار نجیب اکبر ایڈووکیٹ‘ صدر جموں وکشمیر وکلاءمحاذ راجہ شیر زمان ایڈووکیٹ‘ صدرکشمیر ویلفیئر ایسوسی ایشن عبداللطیف چغتائی‘ صدر وائس آف جرنلسٹ پاکستان ندیم شہزاد علی اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی آزادکشمیر لاہور ڈویژن عطاءاللہ اصلاحی ایڈووکیٹ نے خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...