مسلم لیگ (ن) کیخلاف عوامی نفرت کا لاوا الیکشن کے دن ابلے گا: ظہیر عباس کھوکھر

Oct 23, 2015

رائے ونڈ (نامہ نگار) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماءملک ظہیر عباس کھوکھر نے یوسی رائیونڈ ویلیج کے نامزد امیدوار چیئرمین عاصم خاں کے مرکزی انتخابی دفتر نزد تبلیغی مرکز گیٹ 5پر افتتاحی تقریب اور جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے اندر مسلم لیگ(ن) سے نفرت کا خاموش لاوا الیکشن کے دن شکست کی شکل میں ابلے گا ۔عاصم خاں نے اس موقع پر تحریک انصاف کی صوبائی قیادت چودھری رمضان گجر ،رانا جاوید عمر ،رانا نثار راٹھ ،رانا جمیل منج اور مقامی رہنماءمحمد اسلم خاں بھی موجود تھے ،تبلیغی مرکز کے تاجر رہنماءدرالمرجان نے دعا کرائی ۔

مزیدخبریں